
لاہور میں صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معروف اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دئیے، یوٹیوب پر فواد چوہدری کے حوالے سے ایک مبینہ ویڈیو کے تذکرے سے واقع پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے اینکر پرسن کو کہا ویڈیو مجھے بھی دکھاو جس پر اینکر پرسن نے ویڈیو دکھانے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تو فواد چوہدری غصے میں آ گئے اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو تین چار تھپڑ رسید کر دیے۔
بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کردی۔
مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئ تعلق نہیں یہ وہ طوائفیں ہیں جوصحافت میں گھس گئ ہیں، ایسے صحافتی دلالوں کو بے نقاب کرنا سب کا فرض ہے۔ https://t.co/5YQhc8eQMK
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 5, 2020
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔