وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک January 05, 2020
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ فوٹو : فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے رابطہ کیا جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے میں حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے پر امن طریقے سے اختلافات ختم کرنے کی اپیل کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کسی بھی علاقائی تنازعے کا حصہ نہیں بنے گا اور اپنی سرزمین کسی کے بھی خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں