برکینو فاسو میں اسکول بس کے قریب بم دھماکے میں 7 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
بچے کرسمس کی چھٹیوں کی بعد اسکول جارہے تھے کہ بس سڑک کنارے رکھے بم سے ٹکرا گئی
افریقی ملک برکینو فاسو میں اسکول بس کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینو فاسو میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک جب کہ 19 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مالی کی سرحد کے قریب بس میں سوار بچے کرسمس کی چھٹیوں کی بعد اسکول جارہے تھے کہ راستے میں بس دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے اسکول بس پر دہشت گردوں کے سفاکانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔