كوئٹہ میں پولیس مقابلے میں 2 اغواء كار ہلاک مغوی بچہ بازیاب

اغواء كاروں  نے 13 سالہ ولید كے بدلے ایک كروڑ تاوان طلب كرركھا تھا، پولیس


Staff Reporter January 05, 2020
پولیس كے ساتھ فائرنگ کے تبادلے كے بعد 3 اغواء كار فرار ہوگئے ۔ فوٹو : فائل

كوئٹہ كے مشرقی بائی پاس پر پولیس نے فائرنگ كے تبادلے کے بعد دو اغواء كاروں کو ہلاک کرکے مغوی بچہ بازیاب کرالیا۔

پولیس نے كوئٹہ كے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے 2 روز قبل اغوا ہونے والے 13 سالہ ولید كی بازیابی كے لئے مشرقی بائی پاس كے علاقے شیر جان اسٹاپ پر آپریشن كیا۔

آپریشن کے دوران پولیس اور اغوا كاروں میں فائرنگ كا تبادلہ ہوا جس میں 2 اغوا كار ہلاک جب كہ 3 فرار ہونے میں كامیاب ہوگئے۔ اغوا کاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلكار بھی زخمی ہوا۔

پولیس كے مطابق اغوا كاروں نے بچے كے والدین سے رہائی كے بدلے میں ایک كروڑ روپے تاوان طلب كیا تھا اور جس مكان میں بچے كو ركھا گیا تھا اس كے مالک كو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔