رمشا مسیح کیس سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

جج محمد اعظم خان نے وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے درخواست ضمانت کو 7 ستمبر تک ملتوی کردیا۔


ویب ڈیسک September 01, 2012
جج محمد اعظم خان نے وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے درخواست ضمانت کو 7 ستمبر تک ملتوی کردیا۔

اسلام آباد کی عدالت میں رمشاء مسیح کی درخواست ضمانت پر سماعت سات ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل قرآن پاک کی مبینہ بےحرمتی میں گرفتاررمشا مسیح کی درخواست ضمانت کی سماعت تین ستمبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔ جج محمد اعظم خان نے وکلاء کی ہڑتال کے باعث رمشاء مسیح کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

گزشتہ روزرمشا مسیح کیس میں گرفتار ملزم مولوی خالد جدون چشتی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا، اسپیشل رپورٹرکے مطابق اسلام آبادمیںرمشاکیس میں ملزمہ کی والدہ نے ٹرائل کورٹ میں اپناوکیل بدلنے کی درخواست جمع کرائی تھی اور ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اسلام آبادنے قرآنی آیات کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتارملزمہ رمشامسیح کی عمرکے تعین کے لیے میڈیکل بورڈکی پیش کردہ رپورٹ مستردکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے یکم ستمبرتک نئی رپورٹ طلب کرلی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |