405 کلووزنی جوتے پہن کر چہل قدمی کرنے والا انوکھا شخص

میں اپنے جوتے گارڈن میں رکھ دیتا ہوں کیونکہ مجھے کوئی ڈر نہیں کہ میرے جوتے کوئی چوری کر لے گا، زانگ


ویب ڈیسک November 08, 2013
زانگ کا کہنا ہے کہ وہ یہ جوتے پہن کر روزانہ صبح 12 میٹر چہل قدمی صرف 20 منٹ میں مکمل کرتا ہے۔

بھاری بھرکم جوتے پہن کر چلنا ناصرف مشکل کام ہے بلکہ کسی حادثے کا باعث بھی بن سکتا ہے لیکن چین کے ایک شخص کے لئے اپنے وزن سے 7 گناہ زیادہ وزن کے جوتے پہن کر چلنا معمول کی بات بن چکا ہے۔

چین کے صوبے ہی بی کے شہر تانگ شن کے 51 سالہ رہائشی رانگ فاکسنگ گزشتہ 7 برس سے لوہے کی مدد سے تیار کردہ خود ساختہ بھاری بھرکم جوتے پہن کر صبح سویرے چہل قدمی کرتا ہے۔ زانگ نے 30 سینٹی میٹر لمبے اور 20 سینٹی میٹر چوڑے لوہے کے ٹکڑوں کی مدد سے یہ جوتے خود تیار کئے جن کا وزن ابتدا میں 70 کلو گرام تھا لیکن آہستہ آہستہ جب اسے جوتوں کا وزن کم محسوس ہونے لگا تو وہ جوتوں کا وزن بڑھاتا گیا اور اب ان کا وزن 405 کلو گرام تک پہنچ چکاہے جو کہ اس کے اپنے وزن سے بھی 7 گناہ زیادہ ہے۔

زانگ کا کہنا ہے کہ وہ یہ جوتے پہن کر روزانہ صبح 12 میٹر چہل قدمی صرف 20 منٹ میں مکمل کرتا ہے۔ چینی شخص کا کہنا تھا کہ وہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانا چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں