لیبیا میں ملٹری اکیڈمی پر حملے میں 30 افراد ہلاک 33 زخمی
ملٹری اکیڈمی پر حکومت مخالف گروپ کی جانب سے بمباری کی گئی، لیبیا حکومت
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ملٹری اکیڈمی پر حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ 33 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ملٹری اکیڈمی پر حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ 33 زخمی ہوگئے، وزارت صحت کے مطابق کیڈٹس اپنے اپنے کمروں میں جانے کے لیے پریڈ گراؤنڈ میں جمع تھے کہ اسی دوران حکومت مخالف گروپ کی جانب سے فضائی بمباری کی گئی۔
لیبیا حکومت کے مطابق حملہ حکومت مخالف گروپ نے کیا جو اس سے قبل بھی اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے تاہم مخالف گروپ نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے۔
دوسری جانب وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں صورتحال بہت خراب ہے، حملے کے باعث متاثرین کی شناخت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ زیادہ تر افراد حملے کے باعث جھلس گئے ہیں جب کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔