پی پی رہنما اعجاز جکھرانی کے خلاف ڈیڑھ ارب کی کرپشن کا ریفرنس تیار

چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس فائل کردیا جائے گا


ویب ڈیسک January 05, 2020
چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس فائل کردیا جائے گا ۔ فوٹو : فائل

نیب نے پی پی رہنما اعجاز جکھرانی کے خلاف ڈیڑھ ارب کی کرپشن کا ریفرنس تیار کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا جو حتمی منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو پیش کردیا گیا ہے اور چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس فائل کردیا جائے گا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی پر ڈیڈھ ارب کا ریفرنس تیار کیا گیا ہے، اعجاز جکھرانی کیس میں اب تک 3 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔