بھارت کو جامع مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنا چاہئے سلمان بشیر

پاکستان اور بھارت کو ماضی یا حال کا قیدی بنے رہنے کی بجائے مستقبل کی طرف بڑھنا چاہئے، پاکستانی ہائی کمشنر


ویب ڈیسک November 08, 2013
دونوں ممالک میں تعلقات بہتر ہونے سے تجارت سمیت ہر شعبے میں پیش رفت ہو گی، سلمان بشیر. فوٹو: فائل

KARACHI:

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ بھارت کو جامع مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنا چاہئے۔


نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو ماضی یا حال کا قیدی بنے رہنے کی بجائے مستقبل کی طرف بڑھنا چاہئے، تعلقات کی بہتری کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہونے چاہئیں۔ سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات بہتر ہونے سے تجارت سمیت ہر شعبے میں پیش رفت ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں