کورنگی اغوا کار بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال کر سڑک کنارے چھوڑ گئے
عوامی کالونی میں لوگوں کو بچہ ملا تو وہ اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے
شہر قائد کے علاقے کورنگی میں نامعلوم ملزمان نے سفاکیت کی انتہا کردی، مغوی 8 سالہ بچے کی آنکھوں میں ایلفی ڈال کر اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس کے مطابق اتوار کو رات گئے کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ایک 8 سالہ بچے کو لایا گیا جس کی آنکھوں میں نامعلوم افراد نے ایلفی ڈال دی تھی، بچے کو لانے والے افراد نے بتایا کہ عوامی کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد بچے کو چھوڑ گئے تھے اور اس کی آنکھوں میں ایلفی ڈالی ہوئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹروں نے بچے کو طبی امداد فراہم کی اور اس کی آنکھوں سے ایلفی صاف کردی گئی تاہم بچے کے وارثوں کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا جس کے بعد بچے کو صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے حوالے کردیا گیا۔
بعد ازاں ٹی وی چینلز پر خبر نشر ہونے کے بعد بچے کے ورثا نے پولیس سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ آٹھ سالہ حنان اتوار کی صبح آٹھ بجے گھر سے نکلا تھا جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آیا اور اس بارے میں اہل خانہ نے زمان ٹاؤن پولیس کو بھی آگاہ کردیا تھا ، پولیس نے فوری طور پر ویلفیئر ٹرسٹ سے بچہ واپس بلایا اور والدین کے حوالے کردیا۔