محرم کے بعد کراچی میں نئی فلمیں بنانے کی تیاریاں شروع

سعود، قیصر نظامانی، بلال لاشاری، اور ہمایوں سعید سمیت دیگر نے کام شروع کردیا


Pervaiz Mazhar November 08, 2013
آنیوالے سال نہ صرف نئی فلمیں شروع ہوں گی بلکہ مزید سنیما بھی تعمیر ہو جائینگے، شوبز حلقے۔ فوٹو: فائل

کراچی میں ماہ محرم کے بعد ایک درجن سے زائد نئی فلموں کا آغاز ہوگا، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

پاکستان میں فلموں کی کامیابی کے بعد متعدد افراد نے فلموں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، اداکار سعود، قیصر خان نظامانی، برکت صدیقی، بلال لاشاری، عبد اﷲکادوانی، ہمایوں سعید،سنگیتا اور دیگر شخصیات نے اس منصوبہ پر کام شروع کردیا ہے، جب کہ جاوید شیخ بھی دو نئی فلموں کی تیاریاں مکمل کرچکے ہیں، فلم انڈسٹری کی کامیابی کے بعد اس سلسلے میں کیجانے والی کوششوں میں اب بہت تیزی سے بہتری نظر آرہی ہے۔



فلم انڈسٹری کے ممتاز فنکاروں، پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز کا کہنا ہے پاکستان میں فلم انڈسٹری کے لیے 2014 بہترین سال ثابت ہوگا،کیونکہ آنے والے سال میں نہ صرف نئی فلمیں شروع ہوں گی بلکہ مزید نئے سنیما بھی تعیمر مکمل کرلیں گے ان دنوں اٹھ نئے سنیما کراچی میں تکمیل کے مراحل میں ہیں، فنکاروں نے پاکستان میں بننے والی فلموں کی کامیابی کو بے حد خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن کے بعد اب فنکاروں کو فلموں میں بھی کام کرنے کے بھر پور مواقع ملیں گے، ٹیلی ویژن کے بہت سے فنکار اب فلموں میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں جس کے بعد فلم انڈسٹری میں نئی تبدیلیاں آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں