2019ء پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 13 فیصد کمی
زیادہ تر واقعات بلوچستان اور خیبر پختونخوا تک محدود رہے، مجموعی طور پر 357 اموات ہوئیں، کل 4 خود کش حملے ہوئے
پاکستان میں سال 2019 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں 13 فیصد کمی ہوئی۔
زیادہ تر واقعات بلوچستان اور خیبر پختونخوا تک محدود رہے ۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (پیپس) کی جانب سے جاری سالانہ سکیورٹی رپورٹ کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2019 میں دہشت گردی سے اموات میں 40 فیصد کمی واقع ہوئی اس سال کل 4 خودکش حملے ہوئے۔
مجموعی طور پر 357 اموات ہوئیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی سے 171 افراد جاں بحق ہوئے سب سے کم واقعات پنجاب میں ہوئے جہاں کل 5 واقعات ہوئے، رپورٹ میں مستقبل میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے نیشنل ایکشن پلان کو ایک فعال اور مربوط منصوبے میں ڈالنے اور اس کی نگرانی کا جامع طریقہ کار واضح کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔