بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ 6 زخمی

تین میں سے ایک راکٹ سفارت خانے کی رہائشی کالونی کے ایک گھر پرا نتیجے میں 6 امریکی شہری زخمی ہوگئے

تین میں سے ایک راکٹ سفارت خانے کی رہائشی کالونی کے ایک گھر پرا نتیجے میں 6 امریکی شہری زخمی (فوٹو : فائل)

لاہور:
بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے سبب 6 افراد زخمی ہوگئے۔

عراقی میڈیا کے مطابق بغداد کے ہائی سیکیورٹی علاقے ''گرین زون'' میں ایک بار پھر راکٹ حملہ ہوا ہے، کئی راکٹ زون کے اندر آکر گرے ہیں جس کے باعث خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔


ڈیلی میل کے مطابق حملہ گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے پر کیا گیا جس میں تین راکٹ استعمال کیے گئے، ایک راکٹ سفارت خانے کی رہائشی کالونی کے ایک گھر پرا نتیجے میں چھ امریکی شہری زخمی ہوگئے۔

اسی سے متعلق: بغداد میں امریکی ایئربیس اور سفارت خانے پر راکٹ حملے

واضح رہے کہ سفارت خانے کو ہفتے کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا اور تقریباً ڈیڑھ دن بعد اسی سفارت خانے پر یہ دوسرا حملہ ہوا ہے۔
Load Next Story