نوکوٹ چوروں نے علی الصباح سنار کی3دکانوں کا صفایا کر دیا

وین میں آئے 6 ملزمان لاکھوں کے طلائی زیورات لے اڑے، واردات کیخلاف تاجر سراپا احتجاج، شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

جدید اسلحے سے لیں ملزمان بڑی دیدہدلیری سے اپنی کارروائی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

نوکوٹ میں شاہی بازار چوک پر چوروں نے علی الصبح تالے توڑ کر 3 جیولرز کی دکانوں کا صفایا کر دیا۔

تاجروں کی جانب سے شٹربند ہڑتال، میرپورخاص روڈ پر دھرنا، ایس ایس پی میرپورخاص کی یقین دہانی پر دھرنا ختم۔تفصیلات کے مطابق نوکوٹ کے شاہی بازار چوک پر واقع جیولرز مارکیٹ میں 6 نامعلوم چور علی الصبح 3 جیولرز کی دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لے اڑے۔ نامعلوم چور جو وین اور کارمیں سواراہو کر آئے تھے اور جدید اسلحے سے لیں تھے، صبح 6 بجے بڑی دیدہدلیری سے اپنی کارروائی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔




واضح رہے کہ کافی عرصے سے نوکوٹ میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مذکورہ واردات کے خلاف بیوپاریوں میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی ۔متاثرہ دکانداروں کیلاش سونار، مہیش سونار اور سوائی سونار سمیت دیگر دکانداروں نے میرپورخاص نوکوٹ روڈ پر دھرنا دے کر اسے بند کر دیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے ۔ بعدازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے پہنچ کر دھرنے میں موجود بیوپاریوں اور شہریوں کو 48گھنٹے میں چوروں کو پکڑنے کی یقین دہانی کرائی جسکے بعد دھرنا ختم کیا گیا۔دوسری جانب ایس ایس پی نے ایس ایچ او نوکوٹ کو معطل کر دیا ہے۔
Load Next Story