شان کی فلم ’’اَرتھ‘‘ کا اسکرپٹ نہیں لکھ رہی شگفتہ رفیقی

پاکستانی تکنیک کاروں اور فنکاروں کے ساتھ کام کرنیکی خواہش ہے مگر ابھی رب کو منظور نہیں

پاکستانی تکنیک کاروں اور فنکاروں کے ساتھ کام کرنیکی خواہش ہے مگر ابھی رب کو منظور نہیں۔ فوٹو: فائل

شان کی فلم ''ارتھ'' کا اسکرپٹ نہیں لکھ رہی، پاکستانی تکینکاروں اور فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے مگر شاید ابھی رب کو منظور نہیں ہے۔ پاکستان میں مجھے ہمیشہ بہت پیار ملا۔

ان خیالات کا اظہار معروف بھارتی رائٹر شگفتہ رفیقی نے ممبئی سے ٹیلیفون پر نمائندہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ شگفتہ رفیقی نے کہا کہ بھارتی رائٹر ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی فلم ''ارتھ'' کا ری میک لکھنے کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آئی تھی جہاں اسکرپٹ لکھنے کے ساتھ فلم کی کاسٹنگ میں بھی مشاورت کا کہا گیا تھا ، مگر اداکار وہدایتکار شان کے ساتھ معاملات طے نہ ہوسکے جس پر واپس آگئی۔




اداکار شان اب اس فلم میں ایکٹنگ اور ڈائریکشن کرنے کے ساتھ اسکرپٹ بھی خود لکھ رہے ہیں۔۔مجھے جب اس پراجیکٹ کے لیے کہا گیا تو بے حد خوش تھی کہ پاکستانی تکنیکاروں اور فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ ابھی رب کو منظور نہیں انھوں نے کہا کہ پاکستان سے میرا ایک جذباتی تعلق ہے کیونکہ میری والدہ کا آبائی شہر گوجرانوالہ ہے۔ بالی وڈ کی پہلی رائٹر ہوں کہ جس کی سب سے زیادہ فلمیں پاکستان میں کامیاب ہوئیں۔
Load Next Story