ننکانہ صاحب میں گوردوارہ میں احتجاج کی قیادت کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

مقدمے میں توہین مذہب اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ڈی پی او ننکانہ صاحب


ویب ڈیسک January 06, 2020
مقدمے میں توہین مذہب اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ڈی پی او ننکانہ صاحب - فوٹو: ڈیجیٹل ٹیم وزیراعلیٰ پنجاب

ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان چوک میں احتجاج کی قیادت کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے رات گئے ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان چوک میں احتجاج کی قیادت کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی تصور منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں توہین مذہب، دہشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔



ننکانہ صاحب کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ واقعہ پر کارروائی کا کہا تھا، کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ننکانہ صاحب میں قابل مذمت واقعہ بھارت میں اقلیتوں پرحملوں سے مختلف ہے، وزیراعظم

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں