نوابشاہ سرکاری اسکول میں ہیپاٹائٹس سینٹرکھولنے پرطلبہ مشتعل

بورڈ توڑ پھوڑ دیا، ٹائر جلائے، دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی، محکمہ صحت کیخلاف نعرے

اسکول میں سینٹر نہیں کھولا، ویکسین طلبہ کے مفاد میں ہے، شر پسند، طلبہ کو گمراہ کررہے ہیں، ہیلتھ افسر فوٹو: فائل

محکمہ صحت نے ایچ ایم خواجہ ہائی اسکول میں ہیپاٹائٹس سینٹر قائم کرکے بورڈ آویزاں کردیا۔

طلبا کا شدید احتجاج، بورڈ توڑ کر پھینک دیا، محکمہ صحت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، ٹائر نذر آتش، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایچ ایم خواجہ ہائی اسکول نواب شاہ میں سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی ہیپاٹائٹس جیسی موذی مرض سے بچاؤ کے لیے ایم این اے ڈاکٹر عذرا فضل کی خصوصی کوششوں سے قائم ہیپا ٹائٹس سینٹر کے خلاف اسکول کے طلبا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے لگایا گیا بورڈ توڑ پھینکا، مشتعل طلبا نے ٹائر جلائے اور دھرنا دیا۔




دریں اثنا محکمہ میں نواب شاہ کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بہادر کھیڑو نے میڈیا سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اسکول میں محکمہ صحت کا کوئی سینٹر قائم نہیں کیا گیا بلکہ ڈاکٹر عذرا فضل کی خصوصی کوششوں سے اسکول کے طلبا کو ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کے لیے ایک نجی اداریکے تعاون سے ہیپا ٹائٹس سینٹر کھولا جارہا ہے اس سینٹر پر ایک کروڑ کے اخراجات ہیں جو ڈاکٹر عذرا نے خود اپنے ذمے لیے ہیں یہ پروجیکٹ اسکول کے بچوں اور ان کی صحت کے لیے ہے چند نامعلوم شر پسند، طلبا کو گمراہ کرکے انھیں استعمال کرکے ان کا مستقبل خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Load Next Story