اعصام الحق قريشی يو ايس اوپن ٹينس مينز ڈبلز كے كوارٹر فائنل ميں پہنچ گئے

سال کےچوتھےاورآخری گرینڈ ٹینس مقابلوں میں قومی اسٹاراعصام الحق شاندار فتح کے بعد کوارٹر فائنل مقابلوں میں پہنچ گئے۔

اعصام الحق قريشی اور جين جولين راجر نے ايليكس بوگومولو اور راوبن كلانس كو شكست ديكر كوارٹر فائنل كيلئے كواليفائی كر ليا۔ فوٹو: اے ایف پی

پاكستان كے بين الاقوامی شہرت يافتہ ٹينس اسٹار اعصام الحق قريشی يو ايس اوپن ٹينس ٹورنامنٹ كے كوارٹر فائنل ميں پہنچ گئے ہیں۔


اعصام الحق قريشی اور انكے ڈچ جوڑی دار جين جولين راجر نے تيسرے راؤنڈ ميں ايليكس بوگومولو اور راوبن كلانس كو شكست ديكر ميگا ايونٹ كے كوارٹر فائنل کے لئے كواليفائی كر ليا ہے۔ پاكستانی اسٹاراعصام الحق نے جين جولين راجر کے ساتھ ملكر حريف جوڑی كے خلاف شاندار كاركردگی كا مظاہرہ كرتے ہوئے اسٹريٹ اسيٹس ميں 6:3اور 6:4سے كاميابی حاصل كی۔

واضح رہے كہ اب اعصام الحق قريشی اورانكے جوڑی دار جين جولين راجر كا كوارٹر فائنل ميں مقابلہ امريکی كرسٹين ہارلسين اور ريان ہارلسين كے خلاف ہوگا۔
Load Next Story