عدنان صدیقی کی آواز میں ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ ملی نغمہ سوشل میڈیا پر وائرل

سوہنی دھرتی سنتے ہیں تو سرزمینِ پاکستان پر آپ کا فخر بڑھ جاتا ہے،عدنان صدیقی


ویب ڈیسک January 06, 2020
سوہنی دھرتی سنتے ہیں تو سرزمینِ پاکستان پر آپ کا فخر بڑھ جاتا ہے،عدنان صدیقی (فوٹو: انٹرنیٹ)

اداکار عدنان صدیقی کی آواز میں گایا ملی نغمہ' سوہنی دھرتی اللہ رکھے' سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

عدنان صدیقی کا ویسے تو اداکاری میں کوئی ثانی نہیں لیکن ان دنوں وہ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ' میرے پاس تم ہو' میں شہوار کے کردار کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکاری کی دنیا کے اس خوش مزاج شخص نے اپنے اندر اداکاری کے ساتھ گلوکار کا فن بھی چھپا رکھا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6-ZFYaHM0L/"]

عدنان صدیقی کی اب تک بانسری سے بہت سے نغموں اور گیت گانے کی ویڈیو سامنے آچکی ہیں تاہم اب اداکار کی مشہور نغمہ 'سوہنی دھرتی اللہ رکھے' مقبول ہورہی ہے۔

یہ پڑھیں: ایوارڈ تقریب میں ہمایوں کی عدنان صدیقی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کی جس میں وہ نجی ٹی وی کے شو 'مذاق رات' میں ہارمونیئم بجاتے ہوئے ملی نغمہ ' سوہنی دھرتی اللہ رکھے' گا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں یہ بھی کہا کہ جب بھی یہ گیت سنتے ہیں تو سرزمینِ پاکستان سے پر آپ کا فخر بڑھ جاتا ہے، اللہ ہمارے ملک کو ہمیشہ آباد رکھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں