قومی اسمبلی میں گستاخانہ مواد کی روک تھام سے متعلق قرارداد متفقہ منظور

گستاخانہ مواد کے خلاف ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور بحق سرکار ایسی کتب کو ضبط کیا جائے، قرارداد کا متن

گستاخانہ مواد کے خلاف ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور بحق سرکار ایسی کتب کو ضبط کیا جائے، قرارداد کا متن . فوٹو: فائل

قومی اسمبلی نے گستاخانہ مواد کی روک تھام سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر ہاوٴسنگ طارق بشیر چیمہ نے گستاخانہ مواد کی روک تھام سے متعلق قرار داد پیش کی۔


قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ حضور اکرم ﷺ آخری نبی ہیں، ایوان حضور اکرم ﷺ ، اہل بیت، صحابہ کرام پر جان قربان کرنے کا اعادہ کرتا اور توہین آمیز خاکوں و قابل اعتراض کتب پر فوری پابندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گستاخانہ مواد کے خلاف ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور بحق سرکار ایسی کتب کو ضبط کیا جائے جس کے بعد ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے گستاخانہ مواد سے متعلق قرارداد کی روشنی میں متنازعہ کتب کا معاملہ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کو بھجوا دیا۔
Load Next Story