آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان کے احسن رضا بھی شامل، ایونٹ 15 سے 30 نومبر تک یو اے ای میں ہوگا


Sports Desk November 08, 2013
6 ٹیمیں آئندہ برس بنگلہ دیش میں ہونے والے میگا ایونٹ میں رسائی کا پروانہ حاصل کریں گی، فوٹو: فائل

FAISALABAD: آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20کو الیفائر کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ 15 سے 30 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔

6 ٹیمیں آئندہ برس بنگلہ دیش میں ہونے والے میگا ایونٹ میں رسائی کا پروانہ حاصل کریں گی، ایلیٹ پینل امپائر اسٹیو ڈیوس ایونٹ کے نگراں اور مشیر ہوں گے، پینل میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی20 کوالیفائرز میں دنیا بھر سے آئی سی سی کے پانچ ریجنز کی 16 ٹیمیں حصہ لیںگی، ان میں سے6 کو آئندہ برس بنگلہ دیش میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی20 میں شرکت کا پروانہ ملے گا، میگا ایونٹ کا انعقاد16مارچ سے6اپریل تک ڈھاکا، چٹاگانگ اور سلہٹ میں ہونا ہے۔



میچ آفیشلز میں آئی سی سی امپائرز ایلیٹ پینل کے اسٹیو ڈیوس بھی شامل ہیں، وہ مختلف ممالک پر مشتمل 16آفیشلزکی ٹیم کا حصہ ہیں جو ٹورنامنٹ کی نگرانی کرے گی، منتخب3 آئی سی سی ریجنل میچ ریفریز میں سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر گراہم لوبروئے ، انگلینڈ کے ڈیوڈ جیوکس اور جنوبی افریقہ کے ڈیو گوونجی شامل ہیں۔ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے آئی سی سی امپائرز میں ایلیٹ پینل کے اسٹیو ڈیوس، انٹرنیشنل پینل کے کرس گفانے، مائیکل گوف، اڈریان ہولڈاسٹوک، رینمور مارٹینیسز، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد سیکٹ، روی سندرم، سی شمس الدین، ڈیرک واکر، جون وارڈ اور جون ولسن موجود ہیں، آئی سی سی ایسوسی ایٹ اینڈ ایفیلیٹ پینل آف امپائرز کے مارک ہاتھورن، ساریکا پرساد اور ای ین رامیج بھی ایونٹ میں فرائض انجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں