ايران كا ڈرون طياروں كو ميزائلوں سے ليس كرنے كا اعلان

ايران كے نائب وزير دفاع محمد اسلامی نے كہا ہے كہ ايران جنگی ڈرون طياروں كو ميزائيلوں سے ليس كررہا ہے۔


INP September 03, 2012
ايران كے نائب وزير دفاع محمد اسلامی نے كہا ہے كہ ايران جنگی ڈرون طياروں كو ميزائيلوں سے ليس كررہا ہے. فوٹو: اے ایف پی

ايران كے نائب وزير دفاع محمد اسلامی نے كہا ہے كہ ايران جنگی ڈرون طياروں كو ميزائلوں سے ليس كررہا ہے، انہوں نے ایک انٹرويو ميں کہا كہ ايران كے دفاعی ماہرين نے مختلف قسم كے ڈرون طيارے بنائے ہيں۔

ايران نے كرار کے نام سے لانگ رينج ڈرون طيارہ بنايا تھا، دوسال قبل صدر احمدی نژاد نے اس كی رونمائی کی تھی، يہ ڈرون طيارہ ہتھيار لے جاسكتا ہے، اسکی رينج ایک ہزار كلوميٹر ہے اوریہ طیارہ اونچی پرواز كرسكتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |