کراچی میں فائرنگ وتشدد سے گینگ وارملزمان سمیت4ہلاک

گھاس منڈی،بہارکالونی وچاکیواڑہ میں تشددکے واقعات،اورنگی میں ایک قتل،4زخمی


Staff Reporter November 08, 2013
ماڑی پور روڈشنواری ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35سالہ یوسف زخمی ہوگیا۔ فوٹو: فائل

شہرمیں فائرنگ اورتشددکے واقعات کے دوران گینگ وارکے ملزمان سمیت4افرادہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گھاس منڈی کے قریب2موٹرسائیکلوں پر سوار4نامعلوم مسلح ملزمان نے24سالہ شخص کو اغواکرنے کی کوشش کی اورنا کامی پر فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔مقتول کی فوری طورپرشناخت نہیں ہو سکی،پولیس کے مطابق واقعہ لیاری میں جاری 2 گروپوں کے درمیان جاری لڑائی کانتیجہ ہے۔ چاکیواڑہ بہار کالونی ٹینری روڈپر واقع گلی نمبر Hکے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک کردیا اورفرارہوگئے،مقتول کی شناخت15سالہ نادرافغانی کے نام سے ہوئی ،وہ الفریدبلڈنگ کے قریب کارہائشی اور اس کاآبائی تعلق کوہاٹ سے تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کاتعلق لیاری گینگ وار کے فیصل پٹھان گروپ سے ہے اوراسے نور محمد عرف بابا لاڈلہ کے کارندوں نے فائرنگ کر کے قتل کیا ۔چاکیواڑہ کے علاقے تغلق لائن مجاہدمسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعدفائرنگ کرکے ہلاک کردیااورلاش پھینک کرفرارہوگئے، مقتول کی فوری طورپرشناخت نہیں ہوسکی ، پولیس ذرائع کاکہناہے کہ شام کودبئی چوک کے قریب سے نامعلوم ملزمان بابالاڈلاگروپ سے تعلق رکھنے والے2 افرادکواغوا کرکے لے گئے تھے اورشبہ ہے کہ مذکورہ لاش اسی میں سے ایک کی ہے۔اورنگی ٹائون نمبرساڑھے 14بھاشانی سوئٹ کے قریب گھرمیں جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت30سالہ محمد وسیم کے نام سے ہوئی۔



پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون نمبر ساڑھے14 واقعے گھر میں کسی بات پر سالہ بہنوئی لڑرہے تھے اور اسی دوران بہنوئی اسماعیل قریشی نے محمدسلیم کو دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں سلیم زمین پر گر کر سر پر چھوٹ لگنے سے زخمی ہو گیاجسے عباسی شہید اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ دوران راستے ہلاک ہو گیا۔پولیس نے سلیم کے بہنوئی اسماعیل قریشی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔گلشن اقبال بلاک13-Dمیں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیاجسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ، ایس ایچ او عرفان کوبرا کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے اور واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

اورنگی ٹائون 10 نمبر غوثیہ کالونی میں گھر کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ مہتاب بیگ زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص سیاسی جماعت کے یونٹ 125کا کا رکن ہے۔لیاری کے علاقے میں نامعلوم سمیت سے آنے والے گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی جسے لیاری جنرل اسپتال لایا گیاجبکہ ماڑی پور روڈشنواری ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35سالہ یوسف زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں