پنجاب سندھ بلوچستان کا شیڈول تاحال قائم ہے الیکشن کمیشن

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے اور قومی اسمبلی کی قرارداد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔


سندھ حکومت نے بلدیاتی حلقوں کی لسٹیں دیدیں،ڈی آر اوز کی تفصیل بھی مل گئی۔ فوٹو: فائل

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے جماعتی بنیادوں پر انعقاد کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے اور قومی اسمبلی کی قرارداد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان کا شیڈول تاحال قائم ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج (جمعہ) کیا جائیگا۔ میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور قومی اسمبلی کی قرارداد الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے۔ الیکشن کمیشن نے جو بھی فیصلہ کیا اس کو مدنظر رکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کرینگے۔دریں اثنا صوبائی الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات 27 نومبر کو منعقد کرانے کیلیے تیاریوں کاآغازکردیاہے،سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کوڈی آر اوز اوربلدیاتی حلقوں کی فہرستیں فراہم کردیں ہیں،کراچی کے2اضلاع کے بلدیاتی حلقوں کی تفصیلات موصول ہوچکی ہے جبکہ دادوانتظامیہ ڈی آراو اوردیگرافسران کی فہرست جمعہ تک فراہم کردے گی۔صوبائی الیکشن کمشنرطارق قادری نے نمائندہ ایکسپریس کوبتایاکہ سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقادکیلیے تقریباًاضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی مکمل کرکے فہرستیں الیکشن کمیشن کو فراہم کردی ہیں،صرف ضلع دادوسے ڈی آر او اوردیگرافسران کی فہرست موصول نہیں ہوئی یہ فہرست بھی جمعے تک مل جائے گی۔



جمعرات تک تقریباً تمام اضلاع کی حلقہ بندیوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے موصول کرلی ہیں، کراچی سے ضلع ملیراورضلع وسطی کی حلقہ بندیوںکی کاپیاں الیکشن کمیشن کوفراہم کردی ہیں،کراچی کے دیگر چار اضلاع میں حلقہ بندیوں پرہونے والے اعتراضات کی سماعت ہورہی ہے اورجلدہی ان کی تفصیلات بھی صوبائی انتظامیہ الیکشن کمیشن کوفراہم کردے گی۔طارق قادری نے کہاکہ بلدیاتی حلقوں کاابھی نوٹی فیکیشن جاری نہیں ہواہے تاہم سندھ حکومت نے پیشگی فہرستیں فراہم کی ہیں،اگر ضروری سمجھاگیاتوصوبائی انتظامیہ کے تعاون سے ردوبدل بھی کیاجاسکتاہے،متعلقہ ڈپٹی کمشنرزاورالیکشن کمیشن کاعملہ جمعے کومجوزہ بلدیاتی حلقوں کی انتخابی فہرستیں تیارکرلے گااورہفتہ کو انتخابی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو فراہم کردی جائیں گی۔دریں اثناضلع وسطی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے جمعے کواجلاس طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنرڈاکٹر سیف الرحمان کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ندیم حیدراورمتعلقہ ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران بھی اجلاس میں شرکت کریں گے،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامی امورکوحتمی شکل دی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں