امریکا نے بغداد سے اپنی فوج واپس بلانے کی تردید کردی

ہم عراق سے اپنی فوج واپس امریکا نہیں بلارہے، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر

ہم عراق سے اپنی فوج واپس امریکا نہیں بلارہے، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر . فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
عراقی دارالحکومت بغداد سے امریکی فوجیوں کی غیر معمولی نقل و حرکت پر امریکا نے عراق سے اپنی فوج واپس بلانے کی خبروں کی تردید کردی۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں جنرل قاسم کی ہلاکت پر امریکی فوج کی نقل و حرکت میں غیر معمولی تیزی آگئی، امریکی و اتحادی افواج کو کویت اور بغداد سے باہر اڈوں میں منتقلی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ ہم عراق سے اپنی فوج واپس امریکا نہیں بلارہے بلکہ بغداد میں فوجی اڈے میں موجود اہلکاروں کو ایک اڈے سے دوسرے اڈے منتقل کیا جارہا ہے، امریکی افواج کا عراق سے باہر جانے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، ہماری افواج آپریشنز کے لیے موجود رہیں گی۔
Load Next Story