گھروں کی تعمیر 15 سے 50 لاکھ تک قرضہ دینے کی منظوری

شرح سود 8 فیصد ہوگی،رہائش کا مسئلہ حل کرنے کوترجیح دیں گے، نوازشریف


Numainda Express November 08, 2013
گردشی قرضے بڑھنے سے روکنے کے اقدامات کی ہدایت،امارات کے وزیرخارجہ سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں 90 لاکھ گھروں کی کمی کے پیش نظرکم اور اوسط آمدنی والے خاندانوں کو8 فیصد کی شرح سود پر15 سے50 لاکھ روپے تک کے قرضوں کی فراہمی کی اسکیم شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

اس رقم سے وہ گھر تعمیرکرسکیں گے۔ منصوبے کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم آئندہ چند روز میں خود کریں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں ورلڈ بینک کی جانب سے2009 میں پاکستان میں گھروں کی شدید قلت کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ نوازشریف نے کہا کہ حکومت عام شہریوں کو سستے اور قابل برداشت رہائشی یونٹوں کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے ملک میں رہائش کا مسئلہ حل کرنے کو ترجیح دیگی۔ کمیٹی نے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کیں جس کی وزیراعظم نے اصولی منظوری دے دی۔



ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ اور اس اسکیم میں حصہ لینے والے بینک باہمی شراکت سے قرضے فراہم کریں گے۔ آن لائن کے مطابق ایک اور اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے ہدایت کی کہ توانائی بحران پر قابو پانے اورگردشی قرضوں کا مسئلہ دوبارہ بڑھنے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم کو بتایا گیاکہ ایل این جی کی درآمد اگلے سال سے شروع ہوجائیگی جس سے ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کوکم کرنے میں مددملے گی۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ پاکستان عرب امارات کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں