رمشا مسیح کیس میں مولوی خالد جدون کیخلاف مزید دوگواہ سامنےآگئے

ہم نے راکھ میں اوراق ملانے سے منع کیا تو خالد جدون نے کہا تم لوگوں کو نہیں معلوم کہ کیس کیسے مضبوط کیا جاتا ہے


ویب ڈیسک September 03, 2012
خرم شہزاد اور حافظ اویس احمد نے بھی مولوی جدون کیخلاف اپنے بیان ریکارڈ رکرادئیے، فوٹو ؛ رائٹرز فائل

رملا پولیس اسٹیشن میں رمشا کیس کے سلسلے میں مزید دو گواہان خرم شہزاد اور حافظ اویس احمد نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے، گواہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے راکھ میں اوراق ملانے سے منع کیا تو خالد جدون نے کہا تم لوگوں کو نہیں معلوم کہ کیس کیسے مضبوط کیا جاتا ہے۔خرم شہزاد اور حافظ اویس احمد کے بیانات کو کیس کا باقاعدہ حصہ بنادیا گیا ہے۔

قبل ازیں مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق اس کیس کے گواہ حافظ محمدزبیرنے مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈکراتے ہوئے کہا تھا کہ رمشا کیخلاف شواہدامام مسجدخالدجدون نے تبدیل کئے۔ حافظ زبیر نے بیان میں کہا ہے کہ مزید اوراق راکھ میں شامل کرنے پرامام مسجد سے احتجاج بھی کیا تھا اورخالدجدون کو اصل ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں