امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ کو اقوام متحدہ میں خطاب سےروک دیا

جوادظریف ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال اور مذمتی بیان دیناچاہتےتھے۔


ویب ڈیسک January 07, 2020
جوادظریف ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال اور مذمتی بیان دیناچاہتےتھے۔

امریکانےایرانی وزیرخارجہ کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےخطاب سےروک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نےجوادظریف کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور اس حوالے سے سیکریٹری جنرل یواین انتونیوگوٹیریس کوٹیلی فون پرآگاہ کردیا ہے۔



جوادظریف ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال اور مذمتی بیان دیناچاہتےتھے۔ جوادظریف نے کہا ہے کہ یواین آنےسےروکنےکاامریکی اقدام1947کےمعاہدےکی خلاف ورزی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوٹیریس نے عالمی کشیدگی میں اضافےپراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئےسال کاآغازہماری دنیا میں ہنگامہ خیزی سےہواہے، ہم ایک خطرناک دورمیں زندگی گزاررہےہیں، جنگوں سےاجتناب ہم سب کی مشترکہ ذمےداری ہے، میرا سادہ اورواضح پیغام ہےکہ کشیدگی ختم کریں اور تحمل کامظاہرہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں