پاکستان عالمی ادارہ خوراک کو عطیہ دینے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا

2013ء کے دوران پاکستان غذائی قلت کے خاتمے کے لیے ڈبلیو ایف پی کو ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم عطیہ کرے گا۔


APP November 08, 2013
پاکستان نے عالمی ادارہ خوراک کو گندم کا عطیہ غذائی غلت کے خاتمے کے لیے دیا ہے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی ) کو عطیہ دینے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔

2013ء کے دوران پاکستان غذائی قلت کے خاتمے کے لیے ڈبلیو ایف پی کو ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم عطیہ کرے گا۔ ڈبلیو ایف پی کے ذرائع کے مطابق2013ء سے 2015ء کے دوران فاٹا اور دیگر علاقوں میں غذائی قلت کے خاتمے، شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے ساڑھے 53 کروڑ ڈالر مالیت کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے عالمی ادارہ خوراک کو گندم کا عطیہ غذائی غلت کے خاتمے کے لیے دیا ہے۔ ڈبلیو ایف پی کے ترجمان نے بتایا کہ70ہزار میٹرک ٹن گندم غذائی قلت کا سامنا کرنے والے علاقوں میں پہلے ہی تقسیم کی جا چکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایف پی آئندہ 3 برسوں کے دوران 80 لاکھ افراد کو 54 کروڑ ڈالر مالیت کی خوراک فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،جو غذائی قلت کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں