آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہوگئیشیخ رشید

اپوزیشن جماعتوں نے بل کی حمایت کرکے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وزیر ریلوے

اپوزیشن جماعتوں نے بل کی حمایت کرکے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وزیر ریلوے فوٹو:فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔

سروسز ایکٹ ترمیمی بلز قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ردعمل میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اب ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے یہ ایک خوش آئند بات ہے، اپوزیشن پارٹیوں نے بل کی حمایت کرکے قومی ذمے داری کا ثبوت دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔ بل کےحق میں حکومتی اتحاد کے علاوہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ووٹ دیا جبکہ جےیوآئی اور جماعت اسلامی نے واک آؤٹ کیا۔
Load Next Story