آرمی ایکٹ ترمیمی بل اپوزیشن نے حب الوطنی کا مظاہرہ کیا فردوس عاشق اعوان

سیاسی حریف تنقید کرتے ہیں لیکن وقت آنے پر تمام جماعتیں قومی مفاد کو ترجیح دیتی ہیں، معاون خصوصی


ویب ڈیسک January 07, 2020
افراد کو احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی معاملات پر اختلافات رائے جمہوریت کا حسن ہے، سیاسی حریف ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہتے ہیں لیکن وقت آنے پر تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو ترجیح دیتی ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے اہم قانون سازی میں بردباری دکھائی۔ پیپلزپارٹی نے اپنی تمام تجاویز واپس لے کر حب الوطنی کا ثبوت دیا۔

احتساب قوانین میں ترامیم سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن سے پاک ماحول مہیا کرنا اولین قومی مفاد ہے، احتساب ملک اور قوم کی ضرورت ہے، یہ پاکستان کی طاقت اور قومی مفاد کا معاملہ ہے، آئینی اور قانونی طریقے سے کام کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے، بےگناہ افراد کو احتساب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، عمران خان اداروں میں اصلاحات کا ایجنڈا لے کرآئے ہیں، عوامی مفاد میں قانون سازی جمہوریت کا حسن ہے، اپوزیشن کی تجاویز قومی مفاد میں ہوئیں توحکومت کواعتراض نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں