پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس فواد چوہدری کی مخالفت پر تمام ارکان بول پڑے

فواد چوہدری نے خود کینال منظور کروا لی، ہم ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں، پی ٹی آئی ارکان


ویب ڈیسک January 07, 2020
فواد چوہدری نے خود کینال منظور کروا لی، ہم ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں، پی ٹی آئی ارکان فوٹو:فائل

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومتی ارکان قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی مخالفت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون فروغ نسیم نے آرمی،ائیرفورس اور نیوی ایکٹس میں ترامیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ارکان نے ایک بار پھر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کیا لیکن وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈز دینے کی مخالفت کی گئی۔ فواد چوہدری کی مخالفت پر تمام ارکان بول پڑے اور اعتراض کیا کہ فواد چوہدری صاحب نے خود کینال منظور کروا لی، ہم ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں۔

وزیراعظم نے ارکان سے کہا کہ احساس پروگرام شروع ہونے سے آپ لوگوں کے تحفظات دور ہو جائیں گے، یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی چیزوں کی فراہمی سے غریب آدمی کو فائدہ ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں