خیبرپختونخوا میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان

ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کا راج ہے اور کئی مقامات پر برف باری ہورہی ہے۔


ویب ڈیسک January 07, 2020
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کا راج ہے اور کئی مقامات پر برف باری ہورہی ہے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے شدید سردی کے باعث تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پنجاب اور آزادکشمیر کے بعد محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بھی موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی۔ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید ٹھنڈ کا راج ہے اور کئی مقامات پر برف باری ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید ٹھنڈ، ملک بھر میں بارشیں، پہاڑوں پر برف باری، سلسلہ 2 روز جاری رہے گا

موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد گزشتہ روز سے اسکول کھل گئے لیکن سردی کی وجہ سے دونوں روز بچوں کی حاضری بہت متاثر رہی۔

موسم کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ تعلیم کے پی نے اسکولوں کی چھٹیاں 12 جنوری 2020 تک بڑھانے کا اعلان کردیا اور اب اسکول 13 جنوری پیر سے کھلیں گے۔ چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور آزادکشمیر میں بھی شدید سردی کے باعث مزید ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں