آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق عدالتی فیصلہ آئین کے خلاف ہے فواد چوہدری

وزیراعظم کے پاس آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک January 07, 2020
نیب آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت ہوگی، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 243 کے خلاف ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے متفق نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ عدالتی فیصلہ آئین کے آرٹیکل 243 کے خلاف ہے۔ وزیراعظم کے پاس آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق اختیار ہے، 1956کے آئین میں آرمی چیف کی مدت کا تعین کیا گیا تھا لیکن 1973کے آئین میں آرمی چیف کی مدت کا تعین ختم کیا گیا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، پیپلزپارٹی نے بھی تجاویز واپس لے لی تھیں۔ یہ بل سینیٹ سے بھی منظور ہوکر قانون بن جائے گا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے لیکن پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت شروع کریں گے، الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر بھی اپوزیشن سے رابطہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |