یونیورسٹی میں معذورطالبہ کوہراساں کرنے کے جرم میں پروفیسربرطرف

یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس کی میں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں واصف نعمان کو نوکری سے فارغ کرنے کی منظوری دی گئی


ویب ڈیسک January 07, 2020
یونیورسٹی رجسٹرارصہیب راشد کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے: فوٹو: فائل

KARACHI: بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں معذورطالبہ کوہراساں کرنے کے جرم میں اسسٹنٹ پروفیسر کو برطرف کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے اسکینڈل میں ملوث اسسٹنٹ پروفیسرواصف نعمان کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی رجسٹرارصہیب راشد کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہاؤالدین یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی، نازیبا ویڈیو بنانے پر پروفیسر سمیت 6 گرفتار

یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس کی میں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں واصف نعمان کونوکری سے فارغ کرنے کی منظوری دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں