پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ 2 پائلٹ شہید

واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیاگیا، ترجمان پاک فضائیہ


ویب ڈیسک January 07, 2020
ایف ٹی-7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب گرگیا،ترجمان پاک فضائیہ فوٹو: فائل

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائیہ کا ایف ٹی 7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔ واقعے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ اسکواڈرن لیڈرحارث بن خالد اورفلائنگ آفیسرعبادالرحمان شہید ہوگئے۔

حادثے کا شکار طیارے کے ملبے کو جمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں