پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صوبے کو استعمال کرنا چاہتی ہے احسن اقبال

کمیشن کے لئے پنجاب حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔


ویب ڈیسک September 03, 2012
کمیشن کے لئے پنجاب حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔ احسن اقبال. فوٹو این این آئی

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے نئے صوبے کو بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی بلکہ اسے ایک انتخابی نعرے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔

احسن اقبال نے پنجاب کا بنیادی کردار نظر انداز کرنے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ وفاق نے یکطرفہ طور پر صوبے کی تقسیم کے لئے کمیشن بنایا ہے جو کہ قرارداد کی منشا کے خلاف ہے ، کمیشن کے لئے پنجاب حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔

پنجاب کے اندر بھاولپور اور جنوبی پنجاب صوبوں کے قیام کے لئے پنجاب اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد پر عمل کیا جانا چاہئے۔

احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان نے بھی نئے صوبوں کے کمیشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں