2020 میں کوئی غیر ملکی ہاکی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کررہی

اس سال پاکستان کی ٹیمیں 7 مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لیں گی

پروگرام کے مطابق 7 بین الاقوامی اور 20 ملکی ایونٹس شیڈول کیے گئے ہیں فوٹوفائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کلینڈرایونٹس کا اعلان کردیا جس میں 2020 میں کسی غیر ملکی ٹیم کا دورہ پاکستان شامل نہیں کیا گیا۔

پروگرام کے مطابق 7 بین الاقوامی اور 20 ملکی ایونٹس شیڈول کیے گئے ہیں۔ اس سال پاکستان کی ٹیمیں 7 مختلف بین الاقوامی ایونٹس میں حصہ لیں گی۔ قومی ویمن جونئیر ہاکی ٹیم 6 سے 12 اپریل تک جاپان میں جونئیر ویمن ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔ قومی جونئیر ہاکی ٹیم اپریل مئی میں ٹریننگ ٹور کرے گی۔


11 سے 18 اپریل تک قومی ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ کپ میں شرکت کے لیے ملائشیا جائے گی۔ جون جولائی میں قومی سینئر ٹیم ٹریننگ ٹور پر روانہ ہوگی۔ قومی جونیئر ٹیم 4 سے 12 جون تک ڈھاکا میں جونیئر ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔

قومی ہاکی ٹیم سال کا اختتام 17 سے 27 نومبر تک مینز ایشین چیمیئنز ٹرافی میں شرکت سے کرے گی۔ ٹریننگ ٹور کے مقام اور میچز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ستمبر میں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ ہوگی۔ اکتوبر میں پاکستان ہاکی سپر لیگ کروانے کا ایک بار پھر اعلان کیا گیا ہے۔
Load Next Story