پشاور میں کم سن بچوں نے کنچے کھیلتے ہوئے دوست کی جان لے لی
بچوں نے لڑائی کے دوران تیز دھار آلے سے 10 سالہ جواد کو زخمی کیا جس سے بچے کی جان گئی، ایس ایس پی آپریشن
متھرا کے علاقے میں 2 بچوں نے کنچے کھیلنے کے دوران لڑائی میں اپنے ہی دوست کی جان لے لی۔
ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کے مطابق10 سالہ جواد اپنے 2 دوستوں کے ساتھ جن کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں کنچے کھیل رہا تھا تاہم تینوں بچوں کی آپس میں لڑائی ہوئی اور قریبی موجود تیز دھار آلے سے دونوں بچوں نے 10 سالہ جواد کو شدید زخمی کردیا، جواد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو حراست میں لے لیا۔ دونوں بچوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران جواد کو کھیل کھود کے دوران تیز دھار آلہ کے پے در پے وار کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس نے بچوں کے قبضے سے تیز دھار آلہ برآمد کرکے بچوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔