توہین عدالت کیس سیکریٹری دفاع کے خلاف کارروائی 18 نومبر تک ملتوی

سیکریٹری دفاع آصف یاسین کے پاس بلدیاتی انتخابات کرانے کا اختیار نہیں، وکیل سیکریڑی دفاع


ویب ڈیسک November 08, 2013
سیکریٹری دفاع آصف یاسین کے پاس بلدیاتی انتخابات کرانے کا اختیار نہیں، وکیل فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے سیکریٹری دفاع آصف یاسین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 18 نومبر تک ملتوی کردی۔

جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سیکریٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کیس میں انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی، دوران سماعت سیکریٹری دفاع کے وکیل افتخار گیلانی نے عدالت میں قومی اسمبلی کی بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق قرارداد اور بحث کا ریکارڈ پیش کیا، افتخار گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری دفاع کے پاس بلدیاتی انتخابات کرانے کا اختیار نہیں، انتخابات کی منظوری دینا وزیراعظم کا اختیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری دفاع نے عدالت سے معافی مانگ لی ہے، اس کے باوجود ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت میں کیس سے الگ ہونے کی درخواست دی، ان کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کیس میں سیکریٹری دفاع آصف یاسین نے میرے مشورے پر عدالت میں بیان حلفی جمع کرایا تھا، لہذا میں سیکریٹری دفاع کے خلاف استغاثہ نہیں بن سکتا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں