افغان صوبے زابل میں بم دھماکا ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک

ہلاک ہونے افراد میں 5 خواتین، 2 بچے اور ایک مرد شامل ہیں جب کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، نائب گورنرصوبہ زابل


AFP November 08, 2013
سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں طالبان ملوث ہیں، صوبائی پولیس چیف۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

جنوبی افغانستان ميں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان صوبے زابل میں ہونے والے بم دھماکے میں5 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے۔ صوبائی پولیس چیف نے دھماکے کی ذمہ داری طالبان پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سے زابل کے نائب گورنر کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ صوبائی دارالحکومت قلات کی جانب سفر کر رہے تھے کہ طالبان کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں