وزیراعظم نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ 28 نومبر کو کریں گے پرویزرشید

مذاکرات حکومت اور طالبان کے درمیان تھے کوئی تیسرا فریق حملہ کرکے انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، پرویزرشید


ویب ڈیسک November 08, 2013
وزیر داخلہ چوہدری نثار آئندہ ہفتے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے، پرویزرشید۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ 28 نومبر کو کریں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ڈرون حملے سے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہنچ سکتا، مذاکرات ہمارے اور طالبان کے درمیان تھے کوئی تیسرا فریق حملہ کرکے انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار آئندہ ہفتے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف رہا نہیں ہوئے بلکہ ان کی ضمانت منظور ہوئی ہیں، ان کی ضمانت کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، سابق صدر کے خلاف اب بھی آرٹیکل 6 کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سےسپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں