رواں برس کوئی غیرملکی ہاکی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی پی ایچ ایف

ستمبر میں قومی سینئر چیمپئن شپ شیڈول اوراکتوبر میں ایک بار پھر پاکستان ہاکی سپر لیگ منعقد کرانے کا اعلان کیاگیا ہے۔


Express News January 08, 2020
ستمبر میں قومی سینئر چیمپئن شپ شیڈول اوراکتوبر میں ایک بار پھر پاکستان ہاکی سپر لیگ منعقد کرانے کا اعلان کیاگیا ہے۔ فوٹو: فائل

رواں برس کوئی غیرملکی ہاکی ٹیم پاکستان کی مہمان نہیں بن پائے گی، پی ایچ ایف نے کیلنڈرایونٹس کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم7 بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی جبکہ 20 ڈومیسٹک ایونٹس شیڈول کیے گئے ہیں۔انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ویمن جونیئر ٹیم 6 سے 12 اپریل تک جاپان میں شیڈول جونیئر ویمن ایشیا کپ میں شریک ہوگی، اپریل،مئی میں ٹریننگ ٹورہوگا،11 سے 18 اپریل تک قومی مینز ٹیم سلطان اذلان شاہ کپ کیلیے ملائیشیا جائے گی۔

جون، جولائی میں سینئر ٹیم ٹریننگ ٹور پر روانہ ہوگی، قومی جونیئرٹیم 4 سے 12 جون تک ڈھاکا میں ایشیا کپ میں حصہ لے گی، قومی ٹیم سال کا اختتام 17 سے 27 نومبر تک مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی سے کریگی، ٹریننگ ٹورز کے مقام اور میچز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ستمبر میں قومی سینئر چیمپئن شپ شیڈول اوراکتوبر میں ایک بار پھر پاکستان ہاکی سپر لیگ منعقد کرانے کا اعلان کیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں