ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور جاپان کا میچ 22 گول سے برابر

میچ کے دونوں ہاف میں مخالف ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور وار کئے جبکہ جاپان نے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔


ویب ڈیسک November 08, 2013
ایونٹ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیگ میچ میں پاکستان اور جاپان کا میچ 2-2 سے برابر ہوگیا جس کے بعد میزبان جاپان نے بھی دفاعی چیمپئن پاکستان کے بعد فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جاپان کے شہر کاکامیگارا میں کھیلے گئے میچ کے دونوں ہاف میں مخالف ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور وار کئے اور شائقین ہاکی کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، پاکستان کی جانب سے حسیم خان اور رضوان جونیئر نے گول اسکور کئے تاہم جاپانی کھلاڑیوں نے بھی 2 گول داغ دیئے اور میچ کے اختتام تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ہی عمان، چین، ملائیشیا اور روایتی حریف بھارت کو ہراکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے جو اتوار کو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں