پاکستان 10 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل

برطانوی شاہی جوڑے کے حالیہ دورے نے اسے انتہائی پرکشش سیاحتی مقام بنا دیا

پاکستان میں جہاں 4 ہزار سال پرانی تہذیب وہیں دیگر ثقافتی مراکز بھی ہیں

بین الاقوامی جریدے فوربس میگزین نے پاکستان کو 2020 کے دس بہترین دور دراز سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کردیا۔

تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو چند سالوں سے سیاحت کے لیے اگلی بڑی منزل سمجھا جارہا تھا لیکن برطانوی شاہی جوڑے کے حالیہ دورے نے اسے انتہائی پرکشش سیاحتی مقام بنا دیا ہے۔


وائلڈ فرنٹیئر کے بانی جونی بیلبی نے فوربس میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کے لیے پاکستان غالباً سفر کی آخری منزل بن چکا ہے۔ایک طرف پاکستان سندھ میں چار ہزار سال پرانی تہذیب پیش کرتا ہے تو دوسری طرف یہ لاہور میں پرانے قلعے، مساجد اور دیگر ثقافتی مراکز کا مسکن ہے۔

فوربس میگزین کے مطابق پاکستان ٹریکنگ، ماؤنٹین ہائکنگ، رافٹنگ اور ثقافتی مقامات کی سیر کے لیے بہترین سیاحتی مقام ہے۔سیاحوں کی سہولت کے لیے پاکستان نے اپنے انفراسٹرکچر اور خاص طور پر سڑکوں کی جال کو بہت بہتر بنایا ہے۔کھانے پینے کی سہولت کے لیے پاکستان کے دور دراز سیاحتی مقامات میں بڑے ہوٹل کھل رہے ہیں۔

فوربس میگزین نے سعودی عرب، چائڈ، ارمینیا، تیونس، الجیریا، اریٹیریا کو بھی 2020 کے بہترین دس سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
Load Next Story