کنٹرول لائن پر مقیم شہریوں کیلیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
33498 شادی شدہ عورتوں کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی
وفاقی حکومت نے کنٹرول لائن پر مقیم شہریوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف پیکیج دینے کی منظوری دے دی۔
حکومت نے کنٹرول لائن پر مقیم شہریوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف پیکیج دینے جبکہ 33498 شادی شدہ عورتوں کوبھی اس پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے سیکریٹری کا کہنا ہے لائن آف کنٹرول پر مقیم افراد کو خصوصی پیکیج دیا جارہا ہے، جس میں سرحد پر موجود تمام افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ان کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے بنکرز تعمیر کیے جارہے ہیں ،وہاں سڑکیں اورطبی سہولتیں بہتر بنائی جارہی ہیں۔ ان خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کیلیے بھی غورجاری ہے۔