اسلام آباد میئر کو فارغ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار

چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن علی نواز اعوان نے پہلے مرحلے میں میئر کو معطل کرنے کی تصدیق کر دی۔

چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن علی نواز اعوان نے پہلے مرحلے میں میئر کو معطل کرنے کی تصدیق کر دی۔ فوٹو: فائل

حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے میئر کو فارغ کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔


چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن علی نواز اعوان نے پہلے مرحلے میں میئر کو معطل کرنے کی تصدیق کر دی، منگل کو وزارت داخلہ نے میئر اسلام آباد کو ہٹانے کیلیے اسلام آباد کیلیے لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دینے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا، اس کے تحت میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کو کارکردگی کی بنیاد پر عہدے سے ہٹایا جا سکے گا۔

وفاقی دارالحکومت کی لوکل گورنمنٹ کیلیے موجود قانون میں صوبوں کی طرح ایسی گنجائش موجود نہیں تھی جس کے تحت لوکل گورنمنٹ کے سربراہ کے اختیارات ضلعی انتظامیہ لے سکتی ، اس لیے قانونی طریقہ کارسے چیئر مین کو ہٹانے کے لیے کمیشن بنانا مجبوری بن گیا تھا۔
Load Next Story