عمران خان نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے وزرا کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا

وزیراعلی خیبرپختون خوا فوری تحقیقات کرکے ملوث وزرا کے خلاف کارروائی کریں، عمران خان

تحریک انصاف کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کرے گی، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے خیبرپختون خوا میں وزرا کی مبینہ کرپشن کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی سے فوری تحقیقات اور ملوث وزرا کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔


تحریک انصاف کی جانب سے اعلامئے کے مطابق عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو ملک میں امن قائم کرنے اور کرپشن کا خاتمہ کرنے کے وعدے کی بنا پر عوامی مینڈیٹ ملا تھا اور ان دونوں وعدوں پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کرے گی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف بھی فوری کارروائی گی۔

عمران خان کا کہنا تھا قوم کے 8 ارب روپے پہلے ہی سوئس کرپشن کیس کی نذر ہو چکے ہیں اور اسی کیس میں جرمانے کی مد میں مزید 4 ارب روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے، کرپشن کی نذر ہونے والی رقم تعلیم اور قوم کی فلاح کے دیگر منصوبوں پر خرچ کی جاسکتی تھی۔
Load Next Story