حکومت سندھ کا بلدیہ عظمیٰ کے 1800 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
فارغ کئے جانے والے ملازمین کے ناموں کی فہرستیں باقاعدہ طور پر تیار کرلی گئی ہیں، ذرائع
MUZAFFARABAD:
حکومت سندھ کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 1800 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے 1800 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کی تعداد ضرورت سے زیادہ ہے جس میں 1800 کنٹریکٹ ملازمین بھی شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے فارغ کئے جانے والے ملازمین کے ناموں کی فہرستیں بھی باقاعدہ طور پر تیار کرلی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ غیر قانونی بھرتیوں اور تقرریوں کے خلاف گزشتہ ماہ اینٹی کرپشن پولیس نے بلدیہ عظمیٰ کے دفتر پر چھاپہ مار کر ملازمین کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا جس کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کے ملازمین کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا اور یہ معاملہ سندھ اسمبلی میں بھی زیر بحث آیا۔ بلدیہ عظمیٰ کے ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اتنے بڑے پیمانے پر محکمے کے ملازمین کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔