مشرف کی سزائے موت پرعملدرآمد رکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں دوبارہ متفرق درخواست دائر

خصوصی عدالت نے غداری کیس کا فیصلہ عجلت میں سنایا، درخواست گزار


ویب ڈیسک January 08, 2020
جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں فل بینچ پرویز مشرف کی درخواست پرکل سماعت کرے گا: فوٹو: فائل

سابق صدرپرویزمشرف کی سزائے موت پرعملدرآمدرکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں دوبارہ متفرق درخواست دائرکردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہرصدیق کی جانب سے سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویزمشرف کی سزائے موت پرعملدرآمدرکوانے کیلئے دوبارہ متفرق درخواست دائرکردی گئی، جوسماعت کے لیے بھی مقررکردی گئی ہے۔ جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں فل بینچ پرویز مشرف کی درخواست پرکل سماعت کرے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم

درخواست گزار کا موقف ہے کہ خصوصی عدالت نے غداری کیس کا فیصلہ عجلت میں سنایا، خصوصی عدالتی کی تشکیل سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر التوا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز مشرف کی سزا پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔

اس سے قبل بھی پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ سابق صدر کی جانب سے خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف دائردرخواست میں پیرا 66 پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے حذف کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں